کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پچھلے سال کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی،اس بار اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی سے بہت ساری توقعات ہیں۔ ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فارمیٹ ہے،،اس سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، ٹیم منجمنٹ بہتر سمجھتی ہے اس حوالے سے تیاری کرنی چاہیے، ہمیں قومی کپتان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے ،گے انڈر 19 کھلاڑیوں نے بہت جان لگائی لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا ، ان کو گروم کرنے کے لیے جونیئرز سیریز کا انعقاد ہونا چاہیے۔ملک چھوڑ بر برطانیہ منتقل ہونے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ’یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ میں ہر سال برطانیہ جاتا ہوں۔ جتنی کرکٹ باقی ہے کھیلوں گا۔پاکستانی بولر ٹی 20 زیادہ کھیل رہے جس میں بال کی لینتھ الگ ہوتی ہے، اگر آپ بال سوئنگ نہیں کرتے تو آپ کو وکٹ نہیں ملے گی اسٹارک اور آسٹریلیا کے بولرز نے بہترین بولنگ کی ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمارے بولرزمیں کمی ہے،نسیم شاہ کو بہت زیادہ مس کریں گے عامر کی شمولیت ہمارے لیے بہت اچھی ہے عامر نے گزشتہ سالوں میں بہت اچھا بولنگ کی عامر کے تجربے سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میں اچھا کام کیا ہے،امید ہے کہ محسن نقوی بورڈ میں بھی اچھا کام کریں گے۔ ہفتے کی شب کراچی ریجن کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا پاکستان کرکٹ میں بڑا اہم کردار ہے، امید ہے کہ کراچی کے مزید کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائیں گے ،ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی پر قومی سیزن میں کراچی ریجن نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو خوش آئند ہے، دوبارہ کراچی کے ریجن کو بحال دیکھ کر خوشی ہوئی،عالمی انڈر 19 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی، کپتان سعد بیگ اور دیگر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا،پذیرائی ملنے سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔