کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یاتہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں آئندہ چار سال کیلئے کرنل ر ضا سیکرٹری جنرل، عارف قریشی فنانس سیکرٹری بنے ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کے الیکشن میں قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق 15 میں سے آٹھ ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے۔ان کے مدمقابل اصغر نواز نے 7 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے انجام دیئے۔