راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔