تہران (جنگ نیوز ) ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے غزہ میں جاری جارحیت پر فیفا سے اسرائیل فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ فیفا اور اس کی رکن تنظیمیں اسرائیلی جرائم کے تسلسل کو روکنے اور معصوم لوگوں اور شہریوں کو خوراک، پینے کے پانی، ادویات اور طبی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔ غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار زائد فلسطینی جان سے گئے ہیں۔