• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی درخواست پر سماعت، الیکشن کمیشن نے NA 15 مانسہرہ کا حتمی نتیجہ روک دیا

لاہور،اسلام آباد(نمائندگان ،صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی شکست کے بعد ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ این اے47،48اور 64کا نوٹیفکیشن بھی رک گیا، خواجہ آصف کی کامیابی ہائیکورٹ چیلنج ،خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشن پر 15فروری کو ری پول ہوگا،چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے نواز شریف کی نتائج میں مبینہ تبدیلی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نواز شریف نے کہا کہ ہمیں این اے 15مانسہرہ کے 125 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا ہے۔پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 کے بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔ این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکا جائے ۔دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے حتمی نتیجے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن( ر) صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے ، 45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعوی کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن میں این اے47 اور 48 میں بھی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد آر اوکو این 47 اور48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا۔ این اے 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ، اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی کے مطابق دو حلقوں میں مسلم لیگ (ن )اور ایک حلقہ میں آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نے میدان مار لیا ہےسیالکوٹ نمائندہ جنگ کے مطابق این اے71کی تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ریحانہ امتیاز ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی اور نتیجہ کو چیلنج کردیا، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، آر او ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ2018میں میرے بیٹے کی فتح کو چھینا گیااور2024کو انکی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا مگر میں خواجہ آصف کا مرتے دم تک پیچھا کرونگی، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کو این اے 64 گجرات 3 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا اور چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو قیصرہ الہٰی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی پی او گجرات فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کو یقینی بنائیں۔

ملک بھر سے سے مزید