کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ، عوام کو شدید مشکلات کاسامنا،تفصیلا ت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے گھروں میں پینےکے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دار الحکو مت ہونے کے باوجود یہاں بجلی جیسی سہولت سے عوام کی محرومی سمجھ سے بالاتر ہے، عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت، انتظامیہ ودیگر اعلیٰ حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔