ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کی قیادت کیلئے سینئرز پر انحصا ر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےنجم الحسین شنتو کو تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن کے مطابق شنتو کو ایک سال کیلئے ٹیم باگ ڈور سونپی گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق شنتو کی تقرری بی سی بی کی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جس سے کچھ نوجوان کرکٹرز کو مستقل قیادت کا کردار مل سکتا ہے۔ تاہم ان کیلئے یہ خبر کم از کم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی حدتک حیران کن ہے، جس میں شکیب الحسن کو جون میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ تک قیادت کرنا تھی۔ البتہ شنتو نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں اور پھر نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کے دورے کے دوران متاثر کن قیادت کی تھی۔ اسٹار آل راؤنڈر شکیب، محمود اللہ اور مشفق الرحیم اب بھی ٹیموں کا حصہ ہیں لیکن شنتو کی تقرری کا مطلب یہ سمجھا جارہا ہے کہ بورڈ ان سینئرز سے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔