• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں نئی حکومت عوام کیلئے مزید ترقی اور خوشحالی لائے گی، ایران

اسلام آباد (صالح ظافر) ایران نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت عوام کیلئے مزید ترقی اور خوشحالی لائے گی۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدی گزرگاہوں اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کا کھلنا اقتصادی تعلقات کے فروغ کا مظہر ہے اور یہ کراچی اور گوادر کی اہم بندرگاہوں کو چابہار کی اسٹریٹجک بندرگاہ سے جوڑنے کیلئے ایک بنیادی پیشرفت ہے۔ ایران میں ایسی ہی ایک منڈی کا افتتاح گزشتہ سال دونوں حکومتوں کے سربراہان کی موجودگی میں ہوا تھا۔ پیر کی شام مقامی ہوٹل میں ایران کی فتح کی 45ویں سالگرہ اور قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقدم نے کہا کہ متعدد تاریخی، جغرافیائی، نسلی، لسانی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات اور روابط کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے رشتوں کو جنم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید