• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کو کامیابی نہ ملنے پر سراج الحق نے استعفیٰ دیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سیاست چھورنے کا اعلان کردیا ،سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، پرویز خٹک کا پارٹی صدارت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان اس حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ سراج الحق کا استعفیٰ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے مقابلے میں ذرا مختلف نوعیت کا ہے،سراج الحق نے استعفیٰ اس بنیاد پر دیا ہے کہ انہوں نے کوشش کی مگر جماعت اسلامی2024ء کے عام انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں حاصل کرسکی، جہانگیر ترین کے لئے اپنی سیاست جاری رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بن رہی تھی ،جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے استعفے میں ایک مشترکہ بات یہ ہے کہ یہ دونوں پہلے پی ٹی آئی سے وابستہ تھے،خصوصی نشریات میں تجزیہ کار حامد میر ،شاہزیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے گفتگو کی ۔

اہم خبریں سے مزید