پشاور(جنگ نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاء الرحیم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہونیوالے عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد اور غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنا نا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فافن کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم سٹیپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،سیشن سے سٹیپ آرگنائزیشن کے محمد اسماعیل نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکن انتخابی عمل کو پرامن بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔