• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے تحت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 2024 کا آغاز 12 فروری بروز پیر سے ہو گیا ہے۔کنزالمدارس بورڈ کے تحت طلبہ و طالبات کے ملک بھر میں 665 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔امتحانی سینٹرز میں 3ہزار 635 اساتذہ امتحان کی نگرانی پر مامور ہوں گے ۔ایک لاکھ 12 ہزار طلبہ و طالبات امتحان دیں گے ۔طلبہ و طالبات ناظرہ قرآن پاک، تحفیظ القرآن، تجوید قرات کے امتحان دیں گے۔درس نظامی، تخصصات کلیۃ الشریعہ اور شارٹ کورسز کے امتحان بھی کنزالمدارس بورڈ کے زیر انتظام منعقد ہورہے ہیں۔
ملتان سے مزید