• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت باز نہ آیا، انگلش کرکٹر ریحان ویزا مسائل کا نشانہ بن گئے

کراچی (جنگ نیوز) انگلش ٹیم بھارت میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے باوجود ویزا مسائل سے چھٹکارا پانے میں ناکام ہے۔ اس بار نشانہ مسلمان اسپنر ریحان احمد بنے ہیں، اس سے قبل شعیب بشیرکو بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ابوظبی سے واپسی پر ریحان احمد کو ہیراسر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریحان احمد کو راجکوٹ کے ایئر پورٹ پر کاغذات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم وشاکھاپٹنم میں دوسرا ٹیسٹ ختم کرنے کے بعد ابوظبی روانہ ہوئی تو سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان 10 دن کا وقفہ تھا لیکن ریحان کو ایئرپورٹ پر اس وجہ سے روک لیا گیا کہ اس کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا۔ اس واقعے کے بعد بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے زور دے کر مہمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اگلے دو دنوں میں کھلاڑی کے ویزا پر دوبارہ کارروائی کریں جبکہ کھلاڑی کو باقی ٹیم کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید