• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز کے دوران بلاوجہ راستے بند نہ کرنے کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکے شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے رنگا رنگ کرکٹ میلے کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو پرامن تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پی ایس ایل حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹیڈیم کے اطراف اور روٹس پر تجاوزات اور صفائی آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کرکٹ میچز کے دوران بلاوجہ راستے بند نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی انتظامیہ کو عوام کی تکلیف کا اندازاہ ہے مگر دنیا بھر میں کرکٹ کے حوالے سے مثبت ملکی تاثر اجاگر کرنا بھی ضروری ہے اس حوالے سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے مثالی ٹریفک پلان بنائیں گے۔ موثر پارکنگ اور ٹرانسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے محکموں کو خصوصی ٹاسک بھی دیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید