• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے وزارت عظمی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے‘ وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہیں لیں گے ‘ہم صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت آئینی عہدوں پر اپنے امیدوارکھڑے کریں گے‘آصف علی زرداری صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے‘میری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ صدربنیں ۔ منگل کوبلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔ہمارا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا اور مستحکم بنانا ہے۔پیپلزپارٹی کے پاس مرکز میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ نہیں تھا اس لیے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سے کافی اعتراضات کا اظہار کیا، انتخابات کے نتائج کو احتجاج کے ساتھ قبول کریں گے۔حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی ۔ ہم 18 ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا حصہ رہے جس میں پارٹی کو شکایات ہوئیں، کوشش کریں گے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے ۔

اہم خبریں سے مزید