• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیساتھ تجارت معطلی کے باوجود درآمدات میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) بھارت کےساتھ تجارت معطلی کےباوجود درآمدات میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا-سال دو ہزار چوبیس کےپہلے ہی مہینے بھارت سےپاکستانی درآمدات میں انتیس فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-ایک سال میں تیسری باربھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا.کومتی ذرائع کےمطابق گذشتہ ماہ جنوری میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات 29فیصد اضافے کے بعد3کروڑ26لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جنوری2023 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2کروڑ54لاکھ ڈالرز تھا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال فروری اورمئی میں بھی بھارت سے پاکستانی درآمدات میں اضافہ ہواتھا-ذرائع کے مطابق تجارت معطلی کے باعث نگران حکومت نےبھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا-
اہم خبریں سے مزید