• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا

اسلام آباد( پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباکی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو دو بار سزائے موت ملنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباکی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا۔
اہم خبریں سے مزید