کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں فاسٹ بولنگ کا ڈنکا بجانے والے محمد ذیشان نے پشاور زلمی کے تربیتی کیمپ میں بھی اپنی بولنگ کی دھوم مچادی، پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ سابق چیمپئن پشاور زلمی بھی اپنے ہتھیاروں کی حتمی آزمائش کر رہی ہے۔ پشاور زلمی کے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں نوجوان دراز قد فاسٹ بولر محمد ذیشان نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پورا اوور میڈن کرایا۔ بابر نے نوجوان بولر کی گیندوں کو کھیلنے کی کوشش کی لیکن چکمہ دیتی گیندوں نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا، ان کی بولنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے ۔