کراچی (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور کیرولین ووزنیاکی کو انڈین ویلز ٹینس ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈانٹری مل گئی ۔ ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ 3 سے 17 مارچ تک انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں ہوگا۔ سات بار کی گرینڈ سلم چیمپئن ولیمز 2019 کے بعد پہلی بار یہاں ایکشن میں ہونگی ۔ ان کے 43 سالہ شاندار کیریئر میں 49 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز اور چار اولمپک گولڈ میڈل شامل ہیں۔ ووزنیاکی 2018 کی آسٹریلین اوپن اور 2011 کی انڈین ویلز اوپن چیمپئن اپنے دو بچوں کی پیدائش کی وجہ سےتین سال کے وقفے کے بعد 2019 کے ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار ٹینس کورٹس میں واپس آئیں گی۔