لاہور(خصوصی رپورٹر ) کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت چمڑے کارخانوں(ٹنیریز ) کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ کمشنر نے کہا کہ کروم و واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے والوں کی فیکٹریز سیل ہونگی۔ ۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ٹینریز کیلئے انفرادی یا اجتماعی سطح پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانا لازمی ہے ۔ مزید برآں کمشنر کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل سیزن۔ 9 کے میچوں کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے ہر بلائنڈ جگہ پر لائٹنگ ہوگی۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔