• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمیر نگری سے اغوا لڑکی لاڑکانہ سے بازیاب، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ اجمیر نگری کے علاقے سے اغواء ہونے والے کم عمر لڑکی مقدس ایک سال بعد لاڑکانہ کے علاقے سے بازیاب ہوگئی، سندھ ہائی کورٹ نے اغواء کاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، ہائی کورٹ میں لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان تھانہ اجمیر نگری کے علاقے سے معذور شہری صفدر کی 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے لاڑکانہ لے گئے اور نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھ کر شادی ملزم نذیر سے کروا دی تھی ، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بھیج دیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید