امن و امان کی صورتحال سنگین، موٹر وے ایم فائیو مسافروں کیلئے غیر محفوظ، 15 دن میں 12 شہری اغوا، ایک کروڑ روپے تاوان، موٹروے ایم فائیو پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک جاں بحق، 4 زخمی
خانپور مہر (رپورٹ : نذیر احمد ) گھوٹکی امن و امان کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کر گئی پولیس بے اغوا کار منہ زور ہو گئے موٹروے ایم فائیو مسافروں کے لئے غیر محفوظ مسلح ڈاکوؤں لوٹ مار اغوا ڈکیتی فائرنگ کی وارت فائرنگ کی ذد میں آ کر بلوچستان کی معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کا بیٹا عبد الرحمان بگٹی جاں بحق 4 مسافر زخمی ہو گئے ضلعی بھر سے12سے زائد شہری اغوا ورثاء، سول سوسائٹی، اور تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی میں تھانہ بیلو میرپورماتھیلو کی حدود 407اور466لوکیشن کے درمیان دو مقامات پر ڈاکوؤں نے سی پیک موٹروے ایم فائیو پر ڈکیتی اور اغوا کے لئے مسافر گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر کی نہ رکنے پر مسافر گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا فائرنگ کی ذد میں آکر گاڑی میں سوار بلوچستان کے معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کا بیٹا عبد الرحمان بگٹی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے تحصیل اسپتال گھوٹکی کے بعد شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک اور مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزدہ ڈرائیو امداد علی مزاری، حسن درانی، محمد کفیل زخمی ہو گئے جبکہ حملے کے دوران مسافر کوچ کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے ایک مسافر زخمی ہوا۔ جنہیں طبی امداد کے لئے گھوٹکی اسپتال کے بعد شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹروے ایم فائیو پر گاریوں کو شدید نقصان پینچا۔ شہریوں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتران نے ڈاکوؤں کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو مسلسل سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں اعلی حکام کو قلندرہ رینجرز بھجوانے کے لئے خط لکھ دیا ہے دوسری جانب سے 15 دن کے دوران گھوٹکی اوباڑو سے 12 شہریوں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر رکھا ہے مغویوں محکمہ آبپاسی کے سب انجینئر اختر لغاری، ہندو تاجر رتک کمار اور میر محمد جلبانی کو قومی شاہراہ سکھر سے واپس آتے ہوئے اغوا کیا جبکہ گھوٹکی کے گاوں بادل مگسی سے اغوا ہونے والے مغوی 45 سالہ شہزادو مگسی 12 سالہ انتظار مگسی اور 13 محمد حسین مگسی تارحال بازیاب نہیں ہو سکے اغوا کاروں نے معصوم 13 سالا محمد حسین مگسی کی تشدد والی ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سے اوباڑو سے 10 دن کے اندر اغوا کاروں نے تحصیل اسپتال جبکہ اوباڑو کے ملازم محمد نواز سومرو اور بھائی حق نواز سومرو، عبد الغنی پہنور، نظر محمد ابڑو، سبحان علی ملک سمیت 6 شہریوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کی بازیابی کے لئے محکمہ ایریگیشن سی بی اے یونین کے صوبائی رہنما میاں عبد الرحیم بھارو کی سربراہی میں مغویوں کی عدم بازیابی پر ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا گیا گیا جبکہ اوباڑو میں تاجر برادری شہریوں اور مغوی کے ورثاء نے میں چوک اوباڑو پر جماعت اسلامی کے ضلع امیر مولانا یوسف مزاری، شاہنواز سومرو، اورنگزیب مہر، معشوق ملک و دیگر نے ہاتھوں میں مغویوں کے فوٹو اٹھا کر احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل ہو گئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ایک ماہ کے دوران 12 سے زائد مغویوں مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا یے جن کی بازیابی کے لئے انہیں جھوٹے دلاسے دیئے جا رہے ہیں مظاہرین نے آئی جی سندھ، نگراں وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ اغوا کاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور فوری طور پر مغویوں کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گابازیابی کے لئے انہیں جھوٹے دلاسے دیئے جا رہے ہیں۔