کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچوں کے مفت ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ مفت کلچر کے خاتمے کو ختم کرنے کے لئے اس بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بورڈ نےپاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تمام میچز کے لیے بھی انتظامیہ کو مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا ہے،ان میں ہاسپٹلیٹی (اسپیشل) باکس کے پاسز بھی شامل ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں اسپیشل باکسز ختم کردیے گئے ہیں اور اسپیشل باکسز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کے اخراجات چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔