• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بیماراور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا قصاب حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھتے دکانوں میں مذبح قائم جبکہ قیمتیں بھی الگ الگ مقرر کر رکھی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی حسب روایت غیر فعال شہریوں کا فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ائیرپورٹ روڈ،نواں کلی،شہباز ٹاؤن، سریاب روڈ،ڈبل روڈ،پشتون آباد،خروٹ آباد، کاسی روڈ،جناح ٹاؤن، گوالمنڈی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن،خروٹ آباد،جوائنٹ روڈ اور سمیت گردوح نواح کےعلاقوں کے اکثر قصاب بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے فروخت کر رہے ہیں جو انسانی صحت کے لیئے انتہائی مضرہے ۔
کوئٹہ سے مزید