کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گرینڈ الائنس ضلع کوئٹہ کا ورکرز کنونش آج ہوگا ، بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ کے کارکنوں کا ورکرز کنونش آج (جمعہ 16 فروری کو) سہ پہر تین بجے میر ہمایوں عزیز کرد کے انتخابی کیمپ آفس بمقام سریاب مل میں ہوگا ، جس سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی و دیگرقائدین خطاب کریں گے ۔