• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست اور کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید