• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

92 سالہ انتظار ختم، کیویز نے جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرا دیا

ہیملٹن (نیوز ایجنسیز) کین ولیمسن نے ناقابل شکست سنچری بناکر نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف فتح کا 92سال کا انتظار ختم کردیا۔ کیویز نے دوسرے ٹیسٹ میں 7وکٹ سے کامیابی کی بدولت سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ ہوم ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 267کاہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ولیمسن اور ول ینگ میں 152رنز کی شاندار پارٹنرشپ ہوئی۔ ولیمسن 133اور ول ینگ 60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسپورٹس سے مزید