کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکاماوا سپلائی میں ملوث 3 ملزمان فاروق، محمد فیاضاور اکبر شاہ کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے گٹکا ماو کی بھاری مقدار برآمد کرلی ، علاوہ ازیں خمیسہ ہ گوٹھ سیکٹر 5/F سے ملزم عبدالغفار عرف چھوٹا اقبال کر گرفتار کرکے 555 گرام چرس برآمد کرلی گئی ،منگھوپیر پولیس نے سلطان آباد سے ملزم عدنان ولد سلیمان کو گرفتار کرکے ایک کلو 200 گرام چرس اور رقم برآمد کرلی۔