• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کیخلاف درخواست گزاروں کے تحفظات دور کرے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کے تحفظات کو دور کرے، آر او درخواست گزاروں کو موقع دے کر الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن95کے مطابق نتائج مرتب کریں ملک میں ہونے عالے عام انتخابات کے نتائج کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نے جاری کردیا۔ 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا، جس میں عدالت نے کہا کہ آر او درخواست گزاروں کو موقع دے کر الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 95کے مطابق نتائج مرتب کریں۔ آر اوز نے نتائج مرتب کیے ہیں تو پھر درخواست گزار مناسب فورم(الیکشن کمیشن) سے رجوع کریں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق درخواست گزاروں کے تحفظات کو دیکھے۔ درخواست گزاروں کو یہ بھی شکایت ہے کہ نتائج مرتب کرتے وقت الیکشن ایکٹ کے سیکشن 92اور 95کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید