• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ن لیگ یا پی پی سے اتحاد کے حق میں نہیں، علی محمد خان

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی، عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں ، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔عمران خان نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ،عمران خان نے کہا ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگز کی طرف جانا ہوگا ، بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ ایڈری کنسلیشن کا بھی حوالہ دیا،عمران خان نے کہا اقتدار میں آکر پی ٹی آئی ملک کو سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لیکر جائیگی، علی محمد خان نے کہا کہ ہماری سیٹیں 160 سیز ائد ہیں ، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بناسکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔
اہم خبریں سے مزید