• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی سے سماجی/ کاروباری تعلق نہیں‘ چیئرمین بحریہ ٹاؤن

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے‘ ہر کوئی بغیر کسی دلیل‘ منطق یا ثبوت کے مجھ پر یا میرے ادارے (بحریہ ٹائون) پر انگلیاں اُٹھانے لگتا ہے۔ میں نے کبھی (کمشنر راولپنڈی ڈویژن) لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا ان سے سے سماجی /کاروباری تعلق نہیں۔ ایک پیغام میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میرا راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے کوئی تعلق نہیں‘ نہ سماجی اور نہ ہی کاروباری۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک میں جہاں پاکستانی آباد ہیں وہ پاکستان میں یومیہ لاکھوں افراد کیلئے دو وقت کا باوقار انداز میں کھانا مہیا کرنا نہیں بھولے‘ اس کیلئے انہوں نے ہسپتالوں کے اندر باہر بڑے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے قصبات میں بھی درجنوں دستر خوان کم و بیش دس پندرہ سال سے شروع کر رکھے ہیں جہاں پر جو بھی سفید پوش ہو یا مزدور انہیں مفت صاف ستھرا کھانا مہیا ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید