کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بروری پولیس نے موٹرسائیکل اور گاڑیاں چھیننے وچوری کرنے والے گروہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئی ایک گاڑی دو موٹرسائیکلیں ٗ منشیات ٗ 431بوتل شراب قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاڑی و موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے کارندے بروری کے علاقے میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او بروی حاجی عبدالحئی گرانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چھننے والے گروہ کے تین کارندوں زین الدین ٗشبیر خان اور ڈاکٹر کمال الدین کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے دو کارندوں مختیار خان اور نذیر احمد کو گرفتار کر کے چھننی گئی موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ بروری پولیس نے عیسی نگر ی میں دوران چیکنگ ایک گاڑی سے 431بوتل شراب اور سو ٹین بیر برآمد ہونے پر گاڑی میں سوار دو افراد طاہر حسین اور نند لال کوگ فتار کر کے کے گاڑی قبضے میں لےلی ۔