• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کے دعوے، الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کی تحقیقات آج سے شروع

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی چھٹہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی پیر سے تحقیقات کا آغاز کرے گی.

کمیٹی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم، مانیٹرنگ کمیٹیوں کی رپورٹس تحقیقات کا حصہ بنانے کی مجاز ہوگی.

ذمّہ دار ذرائع کے مطابق کمیٹی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری کے ڈی آر اوز کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے.

تحقیقاتی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی ضلعی ما نیٹرنگ کمیٹیوں کی رپورٹس کو بھی تحقیقات کا حصہ بنانے کی مجاز ہوں گی ، سابق کمشنر سے اس کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کے شواہد کا بھی مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید