• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، سعودی وفد کی نواز شریف کو یقین دہانی

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کے وفد نے جاتی امرا ء کا دورہ کر کے نواز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

سعودی وفد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید