• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 14 دن کی رخصت پر بیرون ملک چلے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 14 دن کی رخصت پر بیرون ملک چلے گئے ،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے عام انتخابات سے قبل 17جنوری 2024ء کو 14روز کی بیرون ملک رخصت کی درخواست دی تھی، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب آفس کو چھٹی کی منظوری کے لئے باقاعدہ سمری 30 جنوری کو بجھوائی گئی تھی، جس پر حکومت پنجاب نے سمری کی سفارشات کے تحت آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی 14 روز کی رخصت منظور کر لی تھی، ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا تھاکہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی 18 فروری تا 2 مارچ بیرون ملک رخصت کا نوٹیفکیشن 31جنوری کوجاری کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید