اسلام آباد(صباح نیوز) ورلڈبینک نے عالمی سطح پر چینی کی گرتی قیمت کا فائدہ پاکستانی صارفین کو پہنچانے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی بینک کے پالیسی نوٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں چینی کی درآمدات کھولنے، عالمی سطح پر چینی کی گرتی قیمت کا فائدہ پاکستانی صارفین کو پہنچانے کیلئے درآمدی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرنے، پاکستانی ملوں کو درآمدی چینی کی لاگت اور قیمت سے مقابلہ کرنے کے قابل بناکر انہیں عالمی مسابقت کیلئے تیار کیا جائے۔حکومتی سطح پر چینی سیکٹر کے بارے میں فیصلہ سازی میں صارفین اور سیکٹر کی بہتری اور برآمدات بڑھانے کیلئے توازن پیدا کیا جائے۔