• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت کا زیر تعمیر ڈینٹل کالج کوئٹہ کا دورہ، پرنسپل کی بریفنگ

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا زیر تعمیر ڈینٹل کالج کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔پرنسپل ڈینٹل کالج کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل نے اس موقع پر سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل سیکرٹری عبدالحمید زہری ، پروفیسر سید رؤف شاہ پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر حماد بلوچ پروفیسر ڈاکٹر خلیل دہوار اور آر ایم او ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال بھی موجود تھے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈینٹل کالج کوئٹہ کو جلد مکمل کروانے اور درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کالج کوئٹہ مستقبل کے قابل ڈاکٹرز اور مفاد عامہ کیلئے بہترین تعلیمی معیار کا رول ماڈل ہوگا انہوں نے پرنپسل ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل کی قلیل مدت میں تعمیری کام میں تیزی لانےکیلئے محنت کی تعریف کی ۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ ڈینٹل کالج کوئٹہ اپنے قیام کے بعد سے انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، تحقیقی پروگراموں اور طلباء کے لیے ایک مثالی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید