کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے فیڈرل بی ایریا میں سات سال کے بچے آبان کے قتل کے مقدمے میں کم عمر ملزم سفیان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی ، پولیس کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سفیان کی عمر 16 سال اور آبان کا کزن ہے ، ملزم کا نفسیاتی معائنہ، سی آر او بھی کروانا ہے۔