• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین خاتون باکسر کا حجاب پہن کر اولمپکس میں شرکت کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کی خاتون باکسر ٹینا رحیمی نے پیرس اولمپکس میں حجاب پہن کر شرکت کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوہ حجاب پہن کر اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی آسٹریلوی باکسر ہوں گی۔27سالہ ٹینا رحیمی والدین ایرانی ہیں اور وہ نوجوانی میں آسٹریلیا آئے تھے، ان کے والد ایران اور آسٹریلیا میں ریسلنگ چیمپئن رہ چکے ہیں ۔ ٹینا کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوسروں جیسی نظر نہیں آتی یا لباس نہیں پہنتی، جب میں حجاب پہنتی ہوں تو واقعی بہت گرمی لگتی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اسپورٹس سے مزید