• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلہ الیکشن میں تھا اب ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنا ہوگا، شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا کہ مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنا ہوگا، انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ن لیگ میں شامل ہونیوالے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12کوہستان سے منتخب آزاد ایم این اے محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242بہاولنگر سے منتخب آزاد رکن کاشف نویدپنسوتہ سے ملاقات میں کیا جنہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ،جس کے بعد ن لیگ کو قومی اور صوبائی اسمبلی میں مزید ایک ایک نشست مل گئی ۔ دونوں ارکان نے شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام ،خواجہ سعد رفیق، سنیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عوام اور سپورٹرز کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید