اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ بارے بڑا فیصلہ کیا ہے اورپاکستان کر کٹ بورڈ کا انتظامی کنٹرول تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے رولز آف بزنس 1973کے رول تین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی کنٹرول بین الصو بائی رابطہ ڈویژن سے کابینہ ڈویژن کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی ۔بین الصو بائی رابطہ ڈویژن سے کا بینہ ڈویژن ٹرانسفر ہونے کے بعد اب پی سی بی براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا کیونکہ کابینہ ڈویژن کے انچارج منسٹر خود وزیر اعظم ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اس ضمن میں با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔