اسلام آباد( فاروق اقدس) پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی جانب سے سنی اتحاد کونسل جوائن کرنے کے بعد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم اپنا وزیر اعظم لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 50 کے قریب ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرلیا ۔ کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنا وزیر اعظم لائیں گے۔اس سے قبل سربراہ سنی اتحادی کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نیا نہیں 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے۔ نومنتخب ارکان کے بیان حلفی جمع کرارہے ہیں۔ اطلاع ہے کہ دوسری پارٹیوں کے 5 سے 6 لوگ ٹوٹ رہےہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے والد کبھی ن لیگ کے ٹکٹ پرایم این اے نہیں رہے۔