لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024کا الیکشن2018 کا فیزٹو تھا، جو حکومت بنی چل نہیں سکے گی۔ سیاست پر مفاد پرستوں اور وڈیروں کا قبضہ ہے، سیاست ٹھیک نہ ہوئی تو ریاست بھی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ انتخابات میں قومی خزانے کا 50ارب ضائع کیا گیا، نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی سے مزید انتشار پھیلے گا، قوم کے آئندہ پانچ سال بھی ضائع کردیے گئے، معاشی اور سیاسی استحکام کی امیدیں بکھر گئیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔منصور ہ میں جائزہ اجلاس، مختلف ٹی وی انٹرویوزمیں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی 23فروری کو پشاور سے دھاندلی کے خلاف باقاعدہ احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی۔