• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلوں پرتنقید کریں، ہم بھی جوابدہ ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاہے کہ عدالتی فیصلوں پرتنقید کریں، ہم بھی جوابدہ ہیں، میڈیا کا کردار ریاست کے چوتھے ستون کا ہے عوام رپورٹنگ سے ایک تاثر لیتے ہیں اسلئے رپورٹنگ نہایت ذمہ داری سے کرنی چاہئے، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا دور ہے ہائیکورٹ میں رپورٹنگ کا معیار اچھا ہے جس کا کریڈٹ کورٹ رپورٹرز کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر فیاض محمود نے کہا وہ صحافتی کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے، اس موقع پر جسٹس طارق محمود جہانگیری ، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نوید حیات ملک ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ ، آر آئی یو جے کے سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری ، سینئر صحافی صغیر احمد چوہدری ، عامر سعید عباسی ، افضل جاوید اجو ، خالد عظیم ، صدر سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن عقیل افضل ، سیکرٹری پاس عمران وسیم اوردیگربھی موجود تھے ، چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عدالت میں بعض اوقات غیر ضروری بحث اور سوالات بھی ہوتے ہیں اس سے بعض اوقات اصل کیس سے بات ہٹ جاتی ہے، آپکو ٹکرز کیلئے سپائس والی چیز چاہئے ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید