کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کور ٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے روبرو ہوئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔