• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ائرپورٹ کی نئی ٹرمینل بلڈنگ‘ بڑے طیاروں کے لئے رن وے بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)سکھر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بوئنگ 777جیسے بڑے طیارے لینڈ اور ٹیک آف کیا کرینگے۔ یہ بات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے آن لائن فضائی مسافروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ سکھر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے کو بوئنگ 777جیسے بڑے طیاروں کیلئے ضرورت کے مطابق لمبا اور چوڑا کرنے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مطلوبہ زمین فراہم کریگی۔ اسی وقت سکھر ائرپورٹ کی توسیع کا کام شروع کر دیا جائیگا۔ سکھر ائرپورٹ کی نئی ٹرمینل بلڈنگ بھی تعمیر کی جائیگی جہاں پر دنیا بھر کی ائرلائنز کے بڑے جہاز آیا جایا کرینگے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ائروائس مارشل تیمور اقبال‘ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ریگولیٹری ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائرپورٹس اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید