• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن میں بیکریوں، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ملک شاپس اور دُودھ بردار گاڑیوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور بھاری جرمانے کئے، 36 لٹر زائد المیعاد مشروبات تلف کردیئے گئے، ایم ڈی اے چوک، بوسن روڈ ملتان میں 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ کی کمی پر 22 ہزار روپے ،معصوم شاہ روڈ بورے والا اور میلسی میں 2 فوڈ پوائنٹس کو زائد المیعادمشروبات کی موجودگی پر 20ہزار ، مین بائی پاس کہروڑ پکا لودھراں میں کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے اوگ گندگی پر 25ہزار، لودھراں میں ملک شاپ اور 3 دُودھ بردار گاڑیوں کو کم فیٹ دُودھ فروخت کرنےپر 15ہزار، خانیوال میں 3 کریانہ سٹورز کو زائد المیعادخوراک سٹور کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 13 ہزار جبکہ 2 سویٹس یونٹس کو پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے ، ناقص صفائی انتظامات پر 12،12ہزار روپے جرمانے کئے گئے ۔
ملتان سے مزید