• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ویڈیو نے خواجہ نافع کا کرکٹ کیریئر بنادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا نے خواجہ نافع کا کرکٹ کیریئر بنادیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا کہ سماجی ویب سائٹ پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا، خواجہ نافع نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی البتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا حصہ ضرور رہے ہیں ، پھر کوئٹہ نے انہیں منتخب کیا، وہ مستقبل کا اسٹار ہے۔ خواجہ نافع کی بیٹنگ کے دوران کمنٹیٹرز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، انہوں نے کہا ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ اور اچھی گیند پر اسٹرائیک روٹیٹ کر رہے ہیں وہ کہیں سے بھی نوجوان کھلاڑی نہیں لگتے۔ دریں اثنا لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میچ میں شاندار بیٹنگ پرخواجہ نافع کو اپنا بیٹ گفٹ کردیا۔

اسپورٹس سے مزید