اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2 کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔ چیمپئن شپ میں ترکیہ، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا، ہالینڈ ،تھائی لینڈ ودیگرممالک کے بوائز اینڈ گرلز کے 48 جبکہ پاکستان کے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قبل ازیں ایک تقریب میں پی ٹی ایف کمپلیکس میں کورٹ نمبر 1 کو مرحومہ زینب علی نقوی سے منسوب کیا گیا، تقریب میں زینب کے والدین نے شرکت کی۔