اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے۔235، این اے ۔ 236اور این اے۔242کراچی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ پر مشتمل بنچ نے این اے۔235 اور این اے۔236 کے فارم 45 اور 47 میں فرق کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار سیف الرحمن کے وکیل نے دلائل دیئے۔