• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانیکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بطور سپریم کورٹ جج نامزد کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پربھی غور ہو گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3ججز کی نشستیں خالی ہیں، 14ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید